نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)پوری قوم عسکری قیادت اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ہم امن پسند لوگ ہیں لیکن ملکی سالمیت پر حملہ کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے پاک فوج پر اعتماد ہے بھارت کو جواب ضرور ملے گاپاکستان رہتی دنیاتک قائم رہے گا مودی جیسا بزدل شخص خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔ ان خیالات کااظہار سٹی پریس کلب نارنگ کے صدر میاں محمدمعظم نواز نے جنرل سیکرٹری محمدصاحب میو میاں عبدالمنان شاہد محمود بٹ اعظم علی باجوہ کے ہمراہ گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
پاک فوج پر اعتماد ‘ بھارت کو جواب ضرور ملے گا: معظم نواز
May 10, 2025