پاکستان ٹوبیکو : منافع 4886 ملین روپے تک پہنچ گیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)رواں سال پہلی سہ ماہی میں پاکستان ٹوبیکو کی خالص آمدن 9 فیصد بڑھ گئی۔ کمپنی کے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جاری سال میں جنوری تا مارچ 2022 ء کے دوران پاکستان ٹوبیکو کابعد از ٹیکس منافع 4886 ملین روپے تک پہنچ گیا جبکہ جنوری تا مارچ 2021 ء کے دوران کمپنی کو 4495 ملین روپے خالص منافع ہوا تھا۔ اس طرح 2021 ء کے مقابلہ میں 2022 ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران پی اے کے ٹی کی بعد از ٹیکس آمدن میں 391 ملین روپے یعنی 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی اس عرصہ کیلئے 17.58 روپے کے مقابلہ میں 19.12 روپے تک بڑھ گئی۔