آئندہ ترقیاتی پروگرام میں ہمارا فوکس سماجی شعبوں کی ترقی پر ہوگا،ترقیاتی منصوبوں میں علاقائی ضروریات کو مد نظر رکھا جائیگا:عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کاویڈیولنک اجلاس منعقد ہوا،جس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے ترجیحات کا جائزہ لیا گیا-پنجاب حکومت کے میگا ترقیاتی منصوبوں کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کے حوالے سے تجاویزپر غورکیا گیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ ترقیاتی پروگرام میں ہمارا فوکس سماجی شعبوں کی ترقی پر ہوگا-ترقیاتی منصوبوں میں علاقائی ضروریات کو مد نظر رکھا جائے گا۔منصوبوں کے حوالے سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے مشاورت کی گئی ہے- یکساں ترقی کے ویژن کے تحت ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیاہے-پی ایس ڈی پی کے لئے علاقائی ترجیحات کا تعین کر کے متوازن پیکیج مرتب کیا ہے-انہوں نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اربوں روپے کے منصوبوں کو شروع کیا جا رہا ہے اوران منصوبوں کے آغاز سے صوبے کے عوام کیلئے سہولتوں میں اضافہ ہوگا اور معاشی ترقی کا عمل تیز ہوگا۔پنجاب کے ہر علاقے کو اس کا حق دیں گے-جاری سکیموں کو بروقت مکمل کر نے کے ساتھ نئے منصوبے بھی شروع کررہے ہیں -وفاقی وزراء اسدعمر، حماد اظہراور مخدوم خسرو بختیار نے ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے تجاویز دیں -اجلاس میں پنجاب حکومت اور پلاننگ کمیشن کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا-وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر،صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسدعمر، وفاقی وزیرانڈسٹریز مخدوم خسرو بختیار،ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اورچیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی