یورپی کمیشن کی صدر ارسلا ونڈر لین نے تصدیق کی ہے کہ یورپی یونین نے امریکی دوا ساز کمپنی 'فائزر' کی تیار کردہ کرونا ویکسین کی ایک ارب 80 کروڑ خوراکوں کی فراہمی کا معاہدہ کر لیا ہے۔یورپی یونین 'فائزر' کی تیار کردہ ویکسین کی 60 کروڑ خوراکیں پہلے ہی حاصل کر چکا ہے۔ارسلا ونڈر لین نے ہفتے کو پرتگال میں یورپی یونین سمٹ کے بعد ٹوئٹ کی کہ ویکسین کے نئے معاہدوں سے نہ صرف رکن ممالک کی ضروریات پوری ہو سکیں گی بلکہ یونین سے باہر کم آمدنی والے ممالک کو یہ برآمد بھی کی جا سکیں گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024