وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے کامیاب تین روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں، دونوں ممالک نے معاشی، تجارتی اور سفارتی تعلقات مستحکم کرنے کا عزم کیا ہے، سعودی عرب کے دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی،وزیر اعظم کے لئے خانہ کعبہ کے دروازے خصوصی طور پرکھولے گئے جہاں انہوں نے نوافل ادا کیے،مسجد نبویمیں رہتے ہوئے وزیر اعظم کو خصوصی طورپر روضہ رسولکی زیارت کا شرف حاصل ہوا ، وزیراعظم عمران خان سے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات ہوئی۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات سے متعلق گفتگو کی گئی۔ وزیر اعظم نے او آئی سی کی جانب سے اسلامو فوبیا کے خلاف ٹھوس ردعمل پر زور دیا،او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم کو مسئلہ کشمیر سے متعلق تنظیم کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا، سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ او آئی سی نے مستقل طور پر کشمیر کے مقصد کی حمایت کی ہے،امام کعبہ نے بین المذاہب کے فروغ کیلئے وزیراعظم کے اقدامات کی تعریف کی اور کامیاب دورے پر مبارکباد دی۔ امام کعبہ اور وفد کی جانب سے دورے کے مشترکہ اعلامیہ کی بھی حمایت کی گئی اور کہا گیا کہ پاکستان اور وزیراعظم کے اقدامات کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں، وزیراعظم نے امام کعبہ اورعلماکرام کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے امام کعبہ نے قبول کرلیا،وزیراعظم عمران خان سے مکہ میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی بھی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے اسلامو فوبیا کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر زور دیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024