گوجرانوالہ: گندم خریداری کے سنٹرز اوپن‘ عملہ غائب ‘کسان مایوسی کا شکار
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ میں محکمہ خوراک کی طرف سے گندم خریداری کے سینٹر کھلے ہونے کے باوجود عملے کا کوئی فرد موجود نہ ہونے کی وجہ سے کسان مایوس ہو کر واپس جانے لگے ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک کے افسران عید کی شاپنگ میں مصروف خریداری ہدف پورا ہونا مشکل ہو گیا تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ ڈی ایف سی کے ساتھ ملحقہ تینوں گندم خریداری سنٹروں میں کوئی افسر و اہلکار موجود نہ ہونے کی وجہ سے کسان پریشان دکھائی دیتے ہیں آنے والے افراد خالی کمروں اور خالی کرسیوں کو دیکھ کر واپس جانے لگے۔گوجرانوالہ میں دو لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف ہے جو پورا ہوتا دکھائی نہیں دیتا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عملہ عید کی شاپنگ میں مصروف ہے سینٹروں میں دفتر کھولے ہوئے ہیں ریکارڈ اوپن پڑا ہوا ہے محکمہ خوراک کے افسران کی نااہلی کی وجہ سے کوئی بھی سانحہ پیش آ سکتا ہے ۔محکمہ خوراک گوجرانوالہ کے آفیسر اعلی حکام کو سب اوکے کی رپورٹ دیتے دکھائی دیتے ہیں لیکن موقع پر دفتر خالی اجاڑ پڑے نظر آ رہے ہیں جبکہ محکمہ خوراک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خریداری ہو رہی ہے سینٹر کھلے ہوئے ہیں عملہ موجود ہے ۔