’’نوائے وقت‘‘ کی خبر پر بلڈنگ انسپکٹر میاں چنوں سے وضاحت طلب
میاں چنوں ( خبر نگار) رہائشی بلڈنگ کو بلڈنگ انسپکٹر کی جانب سے مبینہ طور پر سات لاکھ روپے رشوت لیکر راتوں رات کمرشل دوکانوں میں تبدیل کرنے کی خبر نوائے وقت میں شائع ہونے کے بعد چیف آفیسر میونسپل کمیٹی میاں چنوںخداداد تارڑ نے نوٹس لے لیا بلڈنگ انسپکٹر راناآمین سے وضاحت طلب کرلی گئی شہریوں کی جانب سے قومی خزانے کی خبر شائع کرنے پر نوائے وقت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔