بچوں کے لیے عید کے کپڑے نہیں خرید سکتا؟
مکرمی‘ لاک ڈاؤن کے ماحول میں مہنگائی نے پریشانیوں کے نئے دروازے کھول دئیے ہیں‘ رمضان کریم میں بھی کام کی صورت حال اچھی نہیں رہی اب بچوں کے لیے عید کے نئے کپڑے خریدنا مجھ جیسے معمولی آ مدن کے حامل مزدور کے لیے مشکل ہے۔ صاحب ثروت اور درد مند افراد سے التجا ہے کہ وہ مالی مدد کریں تاکہ میرے بچے بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔
(عبدالستار گاؤں پھگوال اسلام آ باد 03459740670)