مشیر وزیراعظم زلفی بخاری تارکین وطن کی آواز سنیں
مکرمی: میں دوبئی میں رہائش پزیر ہوں کچھ عرصہ قبل میں نے اسٹارگیٹ علی میڈیکل کے قریب 1280 گز کا پلاٹ ایک معروف سکوائش چمپیئن خاتون سے خریدا تھا۔ اربوں روپے کے پلاٹ پر قبضہ مافیا نے پہلے ہی نظریں جمائی ہوئی تھیں اور بالآخر مقامی پولیس سے ساز بازکرکے شاہ ہزار فیصل کراچی ائیر پورٹ سے قبل پلاٹ پر قبضہ کرلیا گیا ہم نے اس دھونس ،دھاندلی اور بدمعاشی کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درخواست دی ۔ ریسکو 15 اور ایس ایس پی کے درپر دستک دی مگر تاحال شنوائی نہیں ہوئی ۔ہم مدد اور سرپرستی کے منتظر تھے کہ ردعمل ہماری توقعات کے برعکس ملا ہم وزیراعظم عمران ، وزیرداخلہ شیخ رشید احمد اور مشیر وزیراعظم برائے تارکین وطن زلفی بخاری سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ پلاٹ پر قبضہ ختم کروا کر ملزمان کے خلاف کارروائی کرائیں۔(راجہ بابر حسین اوورسیز پاکستانیز03001411414)