لڑکی اغوا‘ ملزم آزاد‘ متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ
ملتان (کرائم رپورٹر) پیرکالونی گلی نمبر3بلوچ چوک کے مکینوں نے تھانہ شاہ شمس پولیس کے باہر ،پولیس اور ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرین میں عرفان،شہزاد،علی،محمد ارشد، کاشف،آصف،سہیل ، جعفر،حنیف،غفار،حنیف، ممتاز،امجد بخاری،عامر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ عابد حسین کی ہمشیرہ کو کار سوار ملزمان طاہر،امجد،رمضان عرف مانی اور سائرہ اچانک سامنے آگئے سائرہ نامی خاتون نے (ن) کو نشہ آور رومال سونگھاکر بیہوش کردیا اور کار میں بٹھاکر نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں آٹھ گھنٹے تک محبوس رکھاپولیس نے بازیاب کروا لیا اور ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام دکھائی دئیے پولیس صلح کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے۔ ہمیں انصاف نہ ملاتو اہلخانہ کے ہمراہ خودکشی کرنے پر مجبور ہوجاؤں گا۔