اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی کی آزربائیجان کے صدر کے ساتھ فون پر بات چیت ہوئی جس میں صدر نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کو ڈیمو گرافگ تبدیلی کے ذریعہ اقلیت میں تبدیل کرنے کی پالیسی کا نوٹس لے۔ صدر نے آزربائیجان کے صدر سے کہا کہ بھارت جو کچھ کررہا ہے وہ جنیوا کنونشن کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ صدر نے اپنے آزربائیجان کے ہم منصب علی علیوف کے ساتھ پاکستان اور آزربائیجان کے درمیان تجارتی معاشی اور سٹراٹیجک تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا ۔ آزربائیجان اور پاکستان کے صدر نے کورونا وائرس کی عالمی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے باہمی اشتراک کو مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ آزربائیجان کے صدر نے کشمیر پر پاکستان کے موقف کی اصولی حمایت کی اور کہا کہ نوگورنو کاراباخ کے مسئلہ پر پاکستان نے ہمیشہ آزربائیجان کے موقف کی حمایت کی جس پر آزربائیجان پاکستان کا شکر گزار رہے۔
صدر علوی کا آزربائیجان کے ہم منصب کو فون‘کشمیر کی صورتحال پر گفتگو
May 10, 2020