عا ئشہ مغل دنیا کی 28کامیاب ٹرانس جینڈر میںشامل
اسلام آباد/ملتان (نمائندہ نوائے وقت+ لیڈی رپورٹر ) وزارت انسانی حقوق کے ساتھ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرنے والی ٹرانس جینڈر عا ئشہ مغل کا شمار بین الاقوامی میگزین پنک کی طرف سے جاری کی گئی لسٹ 2020 ء میں دنیا کی 28کامیاب ٹرانس جینڈر میں شمار کیا گیا ہے۔عائشہ مغل نے 2019 ء میں سرکاری وفد کے طور پر پاکستان کی یواین کنونشن ان آل کائنڈ آف ڈسکریمینیشن اگینسٹ ویمن منعقدہ جینیوا میں نمائندگی کی تھی۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے عائشہ مغل کو ملک کیلئے سرمایہ قرار دیا اور ان کی محنت اور کام کو سراہا۔سیکرٹری انسانی حقوق ربیعہ جویری آغا نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ عائشہ مغل جیسے ٹریل بلیزر ہمیں ہر طبقے کی سماجی شمولیت کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔