واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر قائد میں پانی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پمپنگ اسٹیشنز کو لوڈشیڈنگ سے مستشنیٰ قرار دیا جائے۔ایم ڈی واٹر بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی کے 154 سے زائد پمپنگ اسٹیشنز اور 5 مرکزی اسٹیشنز کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی ناگزیرہے، کے الیکٹرک واٹربورڈکے پمپنگ اسٹیشنزکو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ واٹر بورڈاورکے الیکٹرک کے درمیان مؤثرتعاون ضروری ہے، باہمی تعاون کی کوششوں سے شہریوں کوپانی کی فراہمی ممکن بنائی جاسکتی ہے۔ترجمان کے ڈبلیو ایس بی کے مطابق واٹر بورڈ کی تنصیبات پر کے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے، سخی حسن پمپنگ اسٹیشن پرلوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو پانی کی فراہمی معطل کردی گئی جبکہ ہائیڈرنٹ کو بھی بند کردیا گیا۔ سخی حسن، نارتھ ناظم آباد بلاک این، بفرزون کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024