9 روز گزر گئے ہیں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں کام بند رہیں۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں جس کے باعث مریض خوار ہوکررہ گئے ۔صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کا نواں روز ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس (جی ایچ اے)کی کال پر ہسپتالوں کی خودمختاری کے قانون کے خلاف تمام ٹیچنگ ہسپتا لوں کے آئوٹ ڈور بندر ہیں۔گرینڈ ہیلتھ الائنس نے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی طرف سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ۔سرکاری ہسپتا لوں میں تعینات ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کی ہٹ دھرمی نے ہسپتا لوں کے انتظامی امور کو شدید نقصان پہنچایا،صوبے بھر میں ہسپتا لوں کے آئوٹ ڈور میں ڈاکٹرز ،نرسز اور دیگر عملہ نہ ہونے کے باعث مریض شدید پریشانی کا شکارہے ۔ینگ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اسٹاف کے ساتھ درجہ چہارم کے تمام ملازمین بھی احتجاج میں شریک ہیں۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کی طرف سے احتجاج کی کال پرلاہور میں جنرل، جناح، شیخ زید، چلڈرن ہسپتال ، پی آئی سی ،سروسز، گنگارام، پنجاب ڈینٹل ہسپتا ل کے آئوٹ ڈور میں کام بند رہے گا۔ینگ ڈاکٹرز کا کہناہے کہہ داتا دربار دھماکے کے باعث میو اسپتال کی ایمر جنسی اور او پی ڈی میں کام کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کو بھی مسترد کرچکاہے۔ الائنس کی طرف سے مطالبہ کیا گیاہے کہ انکے کے کم سے کم 6ممبران کو کمیٹی میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ صوبے کا محکمہ صحت پنجاب اسمبلی میں بل کو رکوانے کیلئے تحریری درخواست بھی دے۔ہیلتھ الائنس کی طرف سے کہا گیاہے کہ حکومت اوراپوزیشن کی طرف سے دو منتخب نمائندے اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں بھی شامل کرے۔فیصل آباد میں بھی سرکاری ہسپتا لوں کے سینئر وجونیئر ڈاکٹرز، او پی ڈی نرسز اور پیرامیڈکس اسٹاف ہڑتال پر ہیں۔ الائیڈ ہسپتا ل اور ڈی ایچ کیو ہسپتا ل میں مریضوں کو پرچی بھی نہیں دی جارہی۔ او پی ڈی بند ہونے کے سبب ہزاروں مریض مشکلات کا شکار ہیں۔ ملتان میں بھی ہسپتا لوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ڈاکٹرز احتجاج کر رہے ہیں۔ نشتر ہسپتا ل کی او پی ڈی بند ہے اور ینگ ڈاکٹرز حکومت کے خلاف روزانہ جمع ہوکر حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔ علاج کی غرض سے دوردراز کے علاقوں سے آنے والے مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتا ل میں ینگ ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں، انہوں نے او پی ڈیز اور آٹ ڈور کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38