لاہور: گورنرچوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کو کسی صورت کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی۔
تفصیلات کے مطابق گورنرچوہدری محمد سرور سے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر سے ملاقات کی۔
اس موقع پر گورنرچوہدری محمد سرور نے کہا کہ ملک میں کرپشن کرنے والوں کو کسی صورت کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی۔
گورنرپنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہی ملک کو معاشی سمیت تمام مسائل سے نجات دلائیں گے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ سے ملک مضبوط ہوگا اور امن دشمن بھی ناکام ہوں گے۔ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث غیرملکی ہاتھ بھی بے نقاب کیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ 5 مئی کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ عمران خان انسانیت کی قدر کرنے والے رہنما ہیں، پاکستان میں عمران خان کے عروج کو کوئی نہیں روک سکتا۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں کے دل میں غریب کا خیال ہوتا تو یہ حالات کا سامنا نہ ہوتا۔پی ٹی آئی نے سیاسی کامیابی حاصل کی ہے متوسط طبقے کا راج قائم ک