مکرمی! گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے مہمند ڈیم کا افتتاح کر دیا ہے۔ کالا باغ ڈیم کا کام گزشتہ تین عشروں سے تعطل کا شکار ہے اور اس اہم ترین ڈیم کے متعلق کسی بھی حکومت نے توجہ نہیں دی اور اربوں روپے کے اخراجات کرنے کے بعد اسے سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے درجنوں فوائد حاصل ہو سکتے تھے لیکن افسوس کہ نامعلوم وجوہ کی بنا پر اس کی تعمیر کومتنازعہ بنا دیا گیا ہے جو کہ ملکی مفاد کے خلاف ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کی خدمت میں التماس ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے بارے بھی سنجیدگی سے سوچیں اور اس کی تعمیر میں جن لوگوں کو تحفظات ہیں وہ دور کریں جو لوگ ایسے مفید قومی منصوبوں میں رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں وہ ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہیں لہٰذا ایسے عناصر کی سرکوبی اور حوصلہ شکنی کر کے اس مفید ترین منصوبہ کا افتتاح کر کے ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کے اقدامات کریں۔ اس ڈیم کی تعمیر سے پاکستان خودکفیل ہو جائے گا اور اسے آئندہ کسی ملک سے مالی مدد لینے کی ضرورت پیش آئیگی۔ (سید لطف علی بخاری موچھ ضلع میانوالی)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38