قبائلی اضلاع میں پہلی بار صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل شروع
پشاور (آئی این پی ) قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل شروع ہو گیا ، امیدواروں کی حتمی فہرست 28 مئی کو جاری کی جائیگی۔ جمعرات کو خیبر پی کے میں ضم ہونیوالے قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی اسمبلی کی سولہ نشستوں پر انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاعمل شروع ہوگیا ہے ، کاغذات نامزدگی (کل) ہفتہ 11 مئی تک جمع کرائے جاسکیں گے۔نامزد امیدواروں کی فہرستیں 12 مئی کو جاری کی جائیں گی جبکہ کاغذات نامزدگی سے متعلق اپیلیں 22 مئی تک دائر کی جاسکیں گی، اپیلوں پر فیصلہ ٹریبونل 27 مئی تک کرے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 28 مئی کو جاری کی جائیگی، کاغذات کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 18 مئی ہے،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 29 مئی ہے۔امیدواروں کو انتخابی نشانات 30 مئی کو الاٹ کیے جائیں گے۔