وزیر اعلی شہبازشریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال جہلم میں پتھالوجی لیب ، فرسٹ اوپی ڈی بلاک اور ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کر دیا
وزیر اعلی محمد شہبازشریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال جہلم میں پتھالوجی لیب ، فرسٹ اوپی ڈی بلاک اور ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کر دیا۔وزیر اعلی نے ضلعی ہسپتال جہلم میں صحت کے منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد دعائے خیر کی۔صوبائی وزرا ء ، جہلم کے ارکان اسمبلی ، چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم ا ور متعلقہ حکام بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے۔وزیر اعلی نے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا ۔وزیر اعلی شہباز شریف کا ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک میں عملے اور مریضوں سے طبی سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا۔
وزیراعلی کا ضلعی ہسپتال جہلم میں چسٹ کلینک کا دورہ ،وزیر اعلی نے مریضوں سے علاج کی سہولتوں اور ادویات کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعلی شہباز شریف کی ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے فرسٹ او پی ڈی بلاک میں آمد پر مریضوں کی خوشگوار حیرت ،وزیر اعلی نے بزرگ اور خواتین مریضوں کی مزاج پرسی کی اور دعائے صحت کی۔
وزیراعلی نے گائنی او پی ڈی ، آپریشن تھیٹر بلاک اورڈائیلسز سنٹر کا معائنہ کیا ۔وزیر اعلی شہباز شریف نے ڈائلسز مشین اور اس کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔وزیر اعلی نے ضلعی ہسپتال جہلم میں پتھالوجی لیب کا معائنہ کیا۔وزیر اعلی شہباز شریف نے طبی ٹیسٹوں کے مختلف مراحل کا بغور جائزہ لیا ،عملے سے خوشگوار موڈ میں گفتگو کی۔ وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا ضلعی ہسپتال جہلم میں پتھالوجی لیب کا قیام تاریخی اقدام ہے ، پتھالوجی لیب غریب عوام کے لئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا تحفہ ہے اور پنجاب کے تمام ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں پتھالوجی ٹیسٹ فری ہوں گے اور پتھالوجی ٹیسٹ کی فیس حکومت پنجاب ادا کرے گی۔
وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا ضلعی ہسپتال جہلم میں اسلام آباد ڈایا گناسٹک سنٹر عوام کو معیاری طبی ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرے گی، جہلم کا ہسپتال معیار میں کسی بھی اچھے ہسپتال سے کم نہیں۔
وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ضلعی ہسپتال جہلم میں نئے منصوبوں سے دل جیت لئے ۔مریضوں کی وزیراعلی سے گفتگو ، وزیر اعلی شہباز شریف نے کلچر بدل دیا، مریض خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے ۔