ملتان میں کل تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا: آصف رجوانہ
ملتان (سپیشل رپورٹر) رجوانہ ہائوس پر 11مئی کے جلسہ کے حوالے سے ورکر کنونشن ہوا جس کی صدارت ملک آصف رفیق رجوانہ نے کی۔ اس موقع پر ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسری جتنی بھی پارٹیوں نے قلعہ کہنہ قاسم باغ پر جلسے کئے انہوں نے پورے پاکستان سے لوگ بلا کر سٹیڈیم کو بھرا مگر 11مئی کا جلسہ ملتان کا عوام بھی ملتان کی ہو گی یہ جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا عوام جوق در جوق جلسہ گاہ میں آئیں جتنا بھی نوازشریف کو خلائی مخلوق بدنام کر رہی ہے مسلم لیگ ن پر لوگوں کا اعتماد بڑھتا جا رہا ہے اس موقع پر شاہین شفیق‘ سلطان شاہین‘ عمرفاروق بھٹی‘ ملک اعجاز رجوانہ‘ شیخ محمد رفیق‘ عامرسعید انصاری‘ انیس الرحمن حامد آرائیں علی رضا بخاری ثروت خان‘ زاہدخان‘ رانا زاہد ایم اییس ایف چودھری حبیب‘ کوثر ڈاہا‘ زاہد عدنان گڈو شاکر حسین‘ طلال صدیقی‘ ساجد گجر‘ عثمان خان بابر‘ بوٹا سرفراز‘ رانا تیمور‘ یوسف انصاری‘ راجہ ستار‘ خدا بخش‘ مرزا جمیل‘ ڈاکٹر ثاقب‘ رفیہ مغل عذرا رانا شبیرالٰہی عمران انصاری‘ مشتاق انصاری و دیگر شریک تھے۔