جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ پروفیسر یعقوب رضوی انتقال کر گئے‘ نماز جنازہ میں دینی‘ سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت‘ قل خوانی آج ہو گی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ ممتاز عالم دین علامہ پروفیسر یعقوب رضوی انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ احمد آباد جنازہ گاہ میں مفتی غلام مصطفیٰ رضوی نے پڑھائی۔ مرحوم کی قل خوانی آج جمعرات 10 مئی کو جامعہ رضویہ سردار المدارس شاہ رکن عالم میں ہو گی دعا ٹھیک 9بجے ہو گی جبکہ نماز جنازہ میں مرحوم کے صاحبزادوں اسد اﷲ حیدر‘ سعد رضوی‘ سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالوحید آرائیں‘ ایم پی اے حاجی احسان الدین قریشی‘ عامر سعید انصاری‘ علامہ محمد فاروق خان سعیدی‘ علامہ سعید احمد فاروقی‘ قاری عبدالغفار نقشبندی‘ قاری فیض بخش رضوی‘ قاری اﷲ ڈیوایا لاشاری‘ مولانا عزیز الرحمن‘ قاضی بشیر گولڑوی ‘ ڈاکٹر ارشد بلوچ‘ قاری اﷲ داد سعیدی‘ محمد ایوب مغل‘ حامد علی سعیدی‘ ملک اسلم ڈوگر‘ چودھری غلام سرور‘ شیخ عمران ارشد‘ منور احسان قریشی‘ چودھری سجاد‘ بابو نفیس انصاری‘ ملک مشتاق شجرا‘ ملک انور علی‘ شاکر دلاور‘ چودھری آصف ‘ خالق قندیل انصاری‘ اختر انصاری‘ حافظ ظفر قریشی‘ ڈاکٹر عمران یوسف‘ شیخ عبدالحمید اختر عالم قریشی‘ بشارت قریشی ‘ قاری عبداللطیف فریدی سمیت سیاسی‘ دینی سماجی کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے سے وابستہ افراد اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔