مسلم لیگ ن ملتان شہر متحد‘ کل کا جلسہ تاریخی ہو گا: رانا شاہدالحسن
ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان لیگ ن ملتان شہر کے صدر رانا شاہدالحسن جنرل سیکرٹری شیخ طارق رشید ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک اسلم ندیم بھٹہ رانا عرفان نے 11 مئی جلسہ کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ملتان شہر متحد ہے اور ہر گلی کوچے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکر کارکنان جلسہ گاہ جائیں گے اور جلسہ ملتان تاریخی جلسہ ہو گا اسلم ندیم بھٹہ کی جانب سے استقبالیہ کیمپ بھی لگایا جائے گا۔