پرائیویٹ سکولز کی من مانیاں‘ 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہو سکا
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پرائیویٹ سکولز کی من مانیاں‘ 10 فیصد مستحق طلباء و طالبات کو مفت تعلیم دینے کے حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ بتایا گیا ہے کہ رولز کے مطابق پرائیویٹ سکولز10 فیصد طلباء و طالبات کو مفت تعلیم دینے کے پابند ہیں لیکن پنجاب کے بیشتر نجی سکولز میں اس پر عملدرآمد نہیں ہو کیا جا رہا ہے محکمہ تعلیم نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ تعلیمی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لے کر کارروائی کریں مزید پرائیویٹ سکولز نے حکومتی ہدایات کے برخلاف تین تین ماہ کی یکمشت فیس وصولی کا عمل بھی جاری رکھا ہوا ہے۔