امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی قبول نہیں: اقوام متحدہ
نیویارک(سی پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ایک بیان میں امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی کے اعلان کی مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ اس اقدام سے مشرق وسطی میں قیام امن کی کوششیں مزید متاثر ہو سکتی ہیں۔یو این سیکرٹری جنرل کے ترجمان استیفن ڈوگریک نے ایک بیان میں کہا کہ گوٹیرس کئی مواقع پر واضح کرچکے ہیں کہ امریکی حکومت کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے اور امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کو مسترد کر چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل تمام رکن ممالک کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کو تسلیم نہیں کرتے۔