100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہوگی
قصور(اے پی پی ) 100 اور 1500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہوگی۔100 روپے کے سٹوڈنٹس بانڈزکاپہلا انعام 7لاکھ روپے کا ایک‘ دوسرے انعام میں 2لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 1ہزار روپے کے 1199 انعامات جبکہ 1500روپے مالیت کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک‘ دوسرے انعام میں 10لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 18500کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہونگے۔