شاہ جمال: مزدور کی بیٹی سے زیادتی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رہے
شاہ جمال(نامہ نگار) اوباشوں کی مزدور کی بیٹی سے زیادتی ویڈیو بنا کر کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے مقدمہ درج تفصیل کے مطابق جتوئی شہر کی بستی ڈکھنہ کی رہائشی نبیلہ دختر عبدالمالک نے بتایا کہ وہ والدین کے ساتھ مزدوری کے سلسلہ میں تھانہ شاہ جمال کے نواحی علاقہ چوک مکول کے موضع مسہ سندیلہ کے مقام پر بسم اللہ فیکٹری میں مقیم تھے چار ماہ قبل میرے والدین گھر پر مو جود نہ تھے محمد سلیم ولد محمد شفیع بھٹی،محمد سلیم ولد نا معلوم اور محمد آ صف عرف شلی مسلح آ تشیں اسلحہ اس کے گھر گھس آ ئے اور فصل کماد میں لے جا کر محمد سلیم بھٹی نے اس کے ساتھ زیادتی کی جبکہ آ صف عرف شلی نے مو بائل پر دوران زیادتی ویڈیو بنائی بعد ازاں وہ بلیک میل کر کے زیادتی کرتے اور نقدی اور طلائی زیورات بھی لیتے رہے اس نے بتایا کہ ملزمان اس سے تیس ہزار روپے نقد اور چار تولہ طلائی زیورات بھی اینٹھ چکے ہیں اس نے پو لیس کو بتایا کہ 7 مئی کو وہ گھر میں اکیلی مو جود تھی محمد سلیم بھٹی،محمد سلیم ،آ صف عرف شلی،عبدالستاراور محمد شفیع اس کے گھر آ ئے دستک دی میں نے پو چھا تو انہوں نے کہا کہ تمہیں وہ ویڈیو واپس دینے آ ئے ہیں دروازہ کھولا تو دو بارہ دبوچ لیا اور سلیم بھٹی نے گھر کا مین دروازہ بند کر کے گھر کے صحن میں ہی زبر دستی زیادتی شروع کر دی شو رو واویلا پر اس کا والد دیگررشتہ داروں کے ہمراہ آ گیا جس پر ملزم فرار ہو گئے بعد ازاں ویڈیو فروخت کر دی جہاں سے انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا۔