انتظامیہ کی عدم توجہی، ٹمبر مارکیٹ کے مسائل میں اضافہ، تاجروں کا احتجاج
ملتان (سماجی رپورٹر) پاکستان کی سب سے بڑی ٹمبر مارکیٹ کے مسائل کو انتظامیہ کی عدم توجہی نے محرومی و پسماندگی کی تصویر بنا ڈالا ہے۔ ٹمبر مارکیٹ میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہونا تو دور کی بات ہے پرانے منصوبے بھی اُجڑ گئے، پینے کا صاف پانی تک دستیاب نہیں صرف ایک واٹر پلانٹ ہے جہاں نہ صفائی ہے اور نہ ہی فلٹر بروقت تبدیل کیا جاتا ہے۔ پانچ مربع اراضی صفائی کے لئے کوئی سینٹری ورکر نہیں ہر جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔ کمشنر ملتان سمیت ہر متعلقہ محکمہ کے سربراہ کے پاس جا چکے ہیں مگر مسائل حل نہیں ہوتے اگر اسی گرائونڈ، گرین بیلٹ، پی ایچ اے کی لاپرواہی کی وجہ سے مارکیٹ کھنڈرات کا نقشہ پیش کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر ٹمبر مارکیٹ کے صدر حافظ صادق نے میئر ملتان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کرتے ہوئے مظاہرین سے کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈی سی ملتان، میئر ملتان اور دیگر انتظامی محکموں سے اپیل کی ہے کہ ٹمبر مارکیٹ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ورنہ تاجر ڈی سی ملتان اور میئر ملتان کے دفاتر کاگھیرائو کرنے پر مجبور ہوں گے۔