پاکستان سکواش سرکٹ ون مین رائونڈ کا آغازآج ہو گا
اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان سکوائش سرکٹ ون کا کوالیفاینگ راونڈ مکمل ہوگیا، ظاہر شاہ، دانش اطلس، منصور زمان اور حارث اقبال نے مین رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا، مین رائونڈ کا آغاز (آج) جمعرات سے ہو گا۔ بدھ کو مصحف سکوائش کمپلیکس میں جاری کوالیفائنگ مرحلے کے دوسرے روز چار میچز کے فیصلے ہوئے، ظاہر شاہ نے بلال ذاکر کو 3-1 سیٹس سے شکست دے کر مین رائونڈ تک رسائی حاصل کی، ایک اور میچ میں دانش اطلس نے نعمان خان با آسانی 3-0 سیٹس سے ہرا کر مین رائونڈ تک رسائی حاصل کی، حارث اقبال بھی مین رائونڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، انہوں نے محمد فرحان کو 3-1 سیٹس سے شکست فاش سے دوچار کیا، منصور زمان مخالف کھلاڑی کے ریٹائرڈ ہونے کی وجہ سے فاتح قرار پائے۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنلز کل جمعہ، سیمی فائنل 12 مئی جبکہ فائنل 13 مئی کو کھیلا جائے گا۔