چیف جسٹس کا سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کا ازخود نوٹس
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس پاکستان نے سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ عدالت نے تمام صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز، وزارت ہاوسنگ کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیدیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔