برطانوی ہائی کورٹ نے بھارتی ارب پتی وجے ملایا کو قانون کا بھگوڑا قرار دید یا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) برطانوی ہائی کورٹ نے بھارت کے ارب پتی شراب فروش وجے ملایا کو قانون کا بھگوڑا قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وجے ملایا نے کرناٹک کی عدالتوں کے اس فیصلے کی خلاف ورزی کی جس میں عدالتوں نے اس کے تمام اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔ برطانوی عدالت نے بھارتی ارب پتی کے خلاف فیصلے میں لکھا ہے کہ اس نے ٹیپو سلطان کی تلوار بھی واپس کرنی ہے جو اس نے ایک نیلامی میں خریدی تھی۔