کالا باغ ڈیم سمیت کئی منصوبے سیاسی انتہا پسندی کی نذر ہو گئے: خادم رضوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان کو سب سے ذیاد ہ نقصان سیاسی انتہا پسندی اور کرپشن نے پہنچایا ہے کیونکہ وطن عزیز پاکستان سیاسی انتہا پسندی کی وجہ سے ہی دوحصوں میں تقسیم ہوا۔ سیاسی انتہاپسندی نے ہی ملک میں کوئی بھی قومی منصوبہ کالا باغ ڈیم سمیت کئی منصوبے بروقت تعمیر نہ ہوسکے۔ جس کا خمیازہ پوری قوم کئی سالوں سے بھگت رہی ہے۔ کرپشن نے وطن عزیز پاکستان کی جڑوں کو مکمل طور پر کھوکھلا کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ خادم حسین رضوی نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی نائب امیر پیر ظہیر الحسن شاہ صاحب، علامہ پیر قاضی محمود احمد، علامہ فاروق الحسن قادری، صاحبزادہ نعیم عارف نوری بھی موجود تھے۔