غفلت و لاپرواہی، تین انسپکٹروں سمیت دیگر اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان نے تین انسپکٹروں سمیت دیگر اہلکاران کو غفلت و لاپرواہی برتنے پر شوکاز نوٹس جبکہ بری شہر ت رکھنے پر دو اہلکاران کے تبادلے کردئے منشیات کے کیس میں ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل نہ کرنے کی پاداش میں تھانہ سٹی چکوال کے ایس ایچ او انسپکٹر محمد زراعت بلوچ اور تھانہ سول لائن جہلم کے ایس ایچ او انسپکٹر عبدالعزیز کو معطل پولیس لائن /شوکاز نوٹسزجاری کر دیئے جبکہ اسی ضمن میں تھانہ سٹی چکوال کے سب انسپکٹر خضر حیات،محرر اے ایس آئی ارشد عباس،تھانہ سول لائن جہلم کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر افتخار افضل اورمحرر/ ہیڈ کانسٹیبل شہزاد اختر کو بھی معطل پولیس لائن /شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے اسی طرح تھانہ گنجمنڈی کے مقدمہ نمبر416/15بجرم420/382کی غلط تفتیش کی وجہ سے ریجنل پولیس آفیسر نے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر پرویز اقبال کو شوکاز نوٹس جاری کیا ۔اسکے علاوہ بری شہرت رکھنے کی وجہ سے کانسٹیبل محمد مسرور کو ضلع راولپنڈی سے اٹک اور کانسٹیبل عثمان کو ضلع راولپنڈی سے جہلم ٹرانسفر کئے جانے کا حکم دے دیا۔