ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ سہیل ناصرکا دورہ اڈیالہ جیل
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اڈیالہ جیل میں بدھ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ سہیل ناصر نے دورہ کیا انسپکشن کیلئے جیل کے دورے کے موقع پر سپرنٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل نے انہیں خوش آمدید کہا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ نے خواتین وارڈ ، نوعمر وارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے انہوں نے نو عمر وارڈ میں ویمن ٹرسٹ اسلام آباد کے زیر انتظام چلنے والی الیکٹریکل ، ٹیلرنگ اور کمپیوٹر کلاسوں کا بھی معائنہ کیا ٹیویٹا کی طرف سے خواتین وارڈ میں قائم بیوٹیشن اور ڈومیسٹک ٹیلرنگ کلاس کا بھی معائنہ کیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ سہیل ناصر نے جیل کے اندر صفائی ستھرائی ، نظم و ضبط اور اسیران کو دی جانے والی سہولیات پر جیل انتظامیہ کی حاصلہ افزائی کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا ۔