ڈھوک جمعہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،صفائی کا کوئی انتظام نہیں
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 10 کے علاقے ڈھوک جمعہ میں ھگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،صفائی کا کوئی انتظام نہیں ہے،سیوریج کا نظام ہروقت بند رہنے سے نالیوں کا گندہ پانی گلیوں،سڑکوں پر بہتا رہتا ہے نمازیوں اورراہگیروں کو گزرنے میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے،اہل علاقہ نے کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلی حکام،ممبر کینٹ بورڈ سے علاقے میں سیوریج کا نظام اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا، اہل علاقہ نے کہاہے کہ خواجہ کارپوریشن سے لیکر ڈھوک جمعہ تک سیوریج نالے بند ہوچکے ہیں جن کی عرصہ درازسے صفائی نہیں کی گئی جسکی وجہ سے بارشوں میں نالے بھرجانے سے گندگی سڑکوں پر آجاتی ہے مین سڑک بھی ٹوٹ پھوڑ کاشکار ہے کوئی توجہ نہیں دے رہا ۔