آئندہ الیکشن میں اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے لیگی امیدوار کامیاب ہوں گے
اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک بھر میںمیگا ترقیاتی منصوبے مکمل کئے موٹروے‘ میٹرو اور صحت کے منصوبوں سے لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں کوبھی شہری علاقوں کے برابر سہولیات اور بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے‘ ان خیالات مسلم لیگ ن کے رہنما اور چیئرمین یو سی 46 حفیظ الرحمان ٹیپو نے خیابیان فیض H/13-3 میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے لیگی امیدوار کامیاب ہوں گے۔ حفیظ الرحمان ٹیپو نے مزید کہا کہ سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے‘ عوام دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کرنے والوں کو الیکشن میں مسترد کر دیں گے ۔