گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن اسلام آباد کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام
اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز) گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن اسلام آباد کے زیر اہتمام آئی ایم سی بی جی۔ 6۔ فور میں دو روزہ سیلف ڈیفنس تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ عنبرسلطانہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔ جبکہ وائس پریذیڈنٹ گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن لبنی خان ‘ اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ عنبر سلطانہ اور لنبیٰ خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلف ڈیفنس تربیتی پروگرام کے انعقاد کا مقصد طالبات میں آگہی اور اپنی حفاظت خود کرنے کا حوصلہ پیدا کرتا ہے تاکہ وہ کسی بھی صورتحال میں اپنی حفاظت خود کرسکیں‘ اس موقع پر طالبات کے درمیان جوڈو کراٹے اورمارشل آرٹس کے مقابلے بھی ہوئے جسے حاضرین نے بے حد سراہا ۔