اظہار تعزیت
راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباسی کے بھانجے اور ان کی اہلیہ کی ٹریفک حادثے میں المناک وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام میں مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے مرحومین کی نمازجنازہ میں غلام علی خان اور دیگررہنماؤں نے شرکت کی۔