احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے عابد حسین کا تحریک لبیک سے کوئی تعلق نہیں
راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے قائدین نے واضح کہا ہے کہ نارووال میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنے والے عابد حسین کا تحریک لبیک سے کوئی تعلق نہیں‘ نہ ہی تحریک لبیک تشدد پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے فیض آباد ھرنے میں آٹھ شہدا کی لاشیں اٹھائیں مگر جواباً تشدد سے کام نہ لیا۔ تحریک لبیک ووٹ کے ذریعے پر امن آئینی ذرائع سے تبدیلی لانے پر یقین رکھتی ہے‘ یہ بات تحریک لبیک راولپنڈی ڈویژن کے میڈیا کوارڈی نیٹر قاری عبداللطیف قادری نے بدھ کو نوائے وقت سے کہی ۔