سازشوں کے باوجود مسلم لیگ آئندہ انتخابات میں کلین سویب کرے گی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن کے رہنماء سیدسلمان حیدرشاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کی فیملی کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جارہا ہے ،مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگا کر پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف و دیگر سیاسی جماعتوں کو مواقع فراہم کیئے جارہے ہیں اس کے باجود مسلم لیگ آئندہ انتخابات میں کلین سویب کرے گی ، ممبر ان اسمبلی ملک ابرار اور ملک افتخار نے علاقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آلہ آباد ویسٹریج راولپنڈی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا میٹنگ میں چیئرمین امن کمیٹی راجہ نور زمان ، صدر مسلم لیگ آلہ آبادحاجی ساجد، چوہدری پرویز ، بدرمنیر، ایوب شاہ ، راجہ نعیم کیانی ودیگر نے شرکت کی ۔ آلہ آباد ذکوۃ کمیٹی کے چیئرمین سید سلمان حیدر شاہ نے مزید کہا کہ نواز شریف پر انڈیا رقم منتقل کرنے کا الزام لگایا گیا ، جس سے ورلڈ بینک اور سٹیٹ بنک نے انکار کرتے ہوئے تردید کی یوں ثابت ہوگیا کہ الزام غلط تھا، عتیقہ اوڈوھو دو بوتل شراب کیس، آیان علی کیس عرصہ سے چل رہے ان کے فیصلے نہیں ہوئے جبکہ زرا سے معاملے پر نواز شریف اور ان کی فیملی کے ممبران کے ، نیب، عدالتوں سے نوٹس آجاتے ہیں ، جو خلائی مخلوق سے سمجھوتہ کرلیتے ان کو چھوڑ دیا جاتا ہے یہی کچھ پی پی کے شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم کا ہے آج ان کا کوئی نام بھی نہیں لیتا ، انتقامی سیاست ختم ہونا چاہئے ، نواز شریف کی ملک کے لیئے قربانیوں کو نذر انداز کرکے ان کی سیاست کے خلاف گھٹ جوڑ کیا جارہا ہے ، تمام سازشیں ناکام ہوں گی ،ملک ابرار NA-61، ملک افتخار PP-17سے کامیاب ہوکر عوام کی فلاح و بہبود کے کام کریں گے ، پوری قوم نواز شریف کے ساتھ ہے اور ووٹ کو عزت دیکر کر ن لیگ کو کامیاب کروائے گی۔