2050ء تک 9 بلین آبادی کو خوراک مہیا نہیں کر سکیں گے: ایس ایچ رضوی
لاہور (سٹاف رپورٹر)گو رنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہور میں با ئیو سائنسز پر تیسری عالمی کا نفرنس کا آغا ز ہو گیاوائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی جبکہ اس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے کا رنر یو نیور سٹی نیو یا رک کے انٹر نیشنل ڈاکٹر پروفیسر سید ایس ایچ رضوی کا کہنا تھا کہ ہماری زرعی پیداوار میں اس تنا سب سے اضا فہ نہیں ہو رہا کہ ہم 2050ء میں متوقع 9بلین آبادی کو خوراک مہیا کر سکیں ہمارے مستقبل کا دارومدار ایسی اجنا س کی تحقیق پر ہے جو کم پا نی اور زمین میں زیا دہ پیدا وار فر اہم کر سکے ان کا کہنا تھا کہ اگلی تین دہا ئیو ں میں دنیا میں خوراک کی طلب میں 70 سے 100فیصد تک اضا فہ متو قع ہے، جس میں 50فیصد اضا فہ آبادی کی وجہ سے جبکہ 50 اضا فہ غذا ئی عا دا ت میں تبدیلی کی وجہ سے ہو گا کا نفر نس کی افتتاحی تقریب سے با ئیو لو جیکل سو سا ئٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر انور ملک ، جی سی یو با ئیو ٹیک کے صدر پرو فیسر ڈاکٹر حا مد مختیار ،پنجاب ایگریکلچر اور ریسرچ بورڈ کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر محمد یو نس، ایکو سائنسز کے خلیل رضا نے بھی خطا ب کیا۔