اغوا کے بعد ہر دن قیامت صغریٰ سے کم نہیں تھا: علی حیدر گیلانی کا ٹویٹ
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی جنہیں 9مئی 2013ء کو پانچ سال قبل انتخابی مہم کے دوران اغوا کیا گیا تھا تین سال قبل افغانستان سے بازیاب ہوئے 9مئی کے حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اغوا کے بعد میرے لئے ہر دن قیامت صغریٰ سے کم نہیں تھا اﷲ تعالیٰ کا لاکھ شکر اور والدین‘ احباب کی دعائوں سے میں بازیاب ہوا بازیابی کے بعد عوام نے میرا بھرپور استقبال کیا میں تب سے اب تک عوامی خدمت میں مصروف ہوں۔