صادق آباد میں کسٹم حکام کی کارروائی نان کسٹم پیڈ آٹو پارٹس‘کنٹینر اور ٹرالر بھی ضبط
ملتان (سماجی رپورٹر) کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن (آئی اینڈ آئی) ملتان ریجن کے فیلڈ انویسٹی گیشن یونٹ صادق آباد نے کامیاب کارروائی کے دوران ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ آٹو پارٹس ضبط کر لئے ہیں۔ کنٹینر اور ٹرالر بھی ضبط کر لیا گیا ہے جس کی مالیت 60 لاکھ روپے بتائی گئی ہے کنٹینر کراچی سے قصور بھجوایا جا رہا تھا یونٹ (بندرگاہ) سے کلیئر کروائے گئے سامان اور کنٹینر میں موجود سامان کی ساخت اور تفصیلات میں واضح فرق ہونے پر کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کیا گیا۔