محسن وال: آپریشن کے بعد مریضہ جاں بحق ڈاکٹر پر غفلت کا الزام
محسن وال ( نامہ نگار )رقم بٹورنے کے لئے ڈاکٹر نے پیٹ درد کی دوائی لینے کے لئے آنے والی مریضہ کے پیٹ کا آپریشن کر ڈالا دو گھنٹے بعد مریضہ جاں بحق ہو گئی لواحقین کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق اللہ رکھا نامی شخص اپنی بیوی کو ڈاکٹر کلیم اشرف کے پاس پیٹ درد کی دوائی لینے کے لئے گیا ڈاکٹر کلیم اشرف نے رقم بنانے کے لئے پروین کا آپریشن کر دیا اور مریضہ کو ڈسپنسر کے حوالے کر کے خود چیچہ وطنی چلا گیا دو گھنٹے بعد ہی مریضہ ہلاک ہو گئی اسکے بعد ڈاکٹر کلیم اشرف نے خود ہی مریضہ کو سول ہسپتال بھیج دیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کر دی پھر خود ہی ڈاکٹر کلیم نے میت سرد خانے رکھوا دی اور لواحقین کو دھمکیاں دینے لگا کہ میں رانا ثناء اللہ کا رشتہ دار ہوں تم میرا کچھہ نہیں بگاڑ سکتے متوفیہ کے خاوند کی درخواست پر مجسٹریٹ نے ڈاکٹر کلیم کو 12 مئی کو طلب کر لیا اللہ رکھا نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔