ملتان میں سرچ آپریشن 3 مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس و حساس اداروں نے تھانہ بستی ملوک کے علاقہ بستی توپاں والا میں سرچ آپریشن کیا اس دوران 55 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 60 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی آپریشن میں تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے زیر حراست افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔