جہانیاں: کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کو آگ لگاتے ہوئے معمر خاتون خود لپیٹ میں آ کر چل بسی
جہانیاں(نامہ نگار) کچرے کے ڈھیر کو آگ لگاتے ہوئے خاتون آگ لگنے سے جل گئی۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے نواحی گاؤں چک136دس آر میں غلام فرید حجام کی اہلیہ60سالہ معمر خاتون خورشیدہ بی بی جو کہ گھر میں اکیلی تھی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کو آگ لگا رہی تھی آگ نے خاتون کو بھی لپیٹ میں لے لیا جس سے اس کا تمام جسم جھلس گیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔