بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے والے کیخلاف مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر) بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر رقم ہتھیانے والے افراد کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا تفصیل کے مطابق جام پور کے رہائشی فضیل احمد بودلہ نے ایف آئی اے کو درخواست دی تھی کہ محمد صادق اور شاہد اقبال نے دوبئی بھجوانے کے لئے ساڑھے 3 لاکھ روپے لئے نہ ویزہ لگوایا اور نہ رقم واپس کی۔ ایف آئی اے نے ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔