لیاقت میڈیکل اسپتال جامشورو میں کشیدگی برقرار‘ مریض دربدر
جام شورو(نامہ نگار)لمس اسپتال جام شورو میں کشیدگی برقرار ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ آپریشن نہ ہوسکے سینکڑوں مریض در بدر ہوگئیں اسپتال کا انتظام بری طرح مثاثر انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا تفصیلات کے مطابق لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال جام شورو کے وارڈ نمبر 12میں پی جی ڈاکٹر صائم کندہر کی جانب سے فرسٹ ایئر کی نرس شہناز سومرو سے مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعہ کے خلاف جام شورو تھانہ پر مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے مذکورہ ڈاکٹر صائم کندہر اور حوالدار کی گرفتاری کے خلاف بدھ کے روز لمس اسپتال میں نرسوں نے عدم تحفظ کے بناء پر ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث اسپتال کے سینکڑوں مریضوں کو وقت پر ڈوز نہیں لگ سکے جبکہ اسپتال کے مختلف وارڈوں میں داخل مریضوں کے آپریشن نہیں ہوسکے جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑا جبکہ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی سرکاری فرائض کا بائیکاٹ کیا گیا ذرائع کے مطابق لمس اسپتال میں سخت کشیدگی کا لمس اسپتال انتظامیہ نے ہنوز ک کوئی سنجیدگی سے نوٹس نہیں کیا۔