ترکی نے قرآنی آیات حذف کرنے کا شرانگیز مطالبہ مسترد کر دیا
انقرہ(این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے قرآن کریم کی کچھ آیات حذف کرنے کے مطالبے کی سختی سے مذمت کی ہے۔ یہود اور نصاریٰ سمیت کافروں کو قتل یا سزاء دیے جانے والی قرآنی آیات حذف کرنے کا مطالبہ کیاگیاتھا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 21 اپریل کو سابق فرانسیسی صدور اور وزرائے اعظم سمیت 300فرانسیسی دانشوروں نے ایک عرضی پر دستخط کیے تھے جس میں یہ شرانگیز مطالبہ کیا گیا تھا کہ قرآن شریف کی ان آیات کو حذف کیا جائے جن میں یہود اور نصاریٰ سمیت کافروں کو قتل یا سزاء دیے جانے کی بات کی گئی ہے۔ جواب میں اردوان نے اس مطالبے کو انتہائی گھٹیا قرار دیتے ہوئے مغربی ممالک کو منافق اور اسلام دشمن سے تشبیہ دی ہے ۔