کوئٹہ ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ‘ 2افراد شدید زخمی
کوئٹہ ( آئی این پی ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے عدالت روڈپر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے ہیں تاہم حملہ آور جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے عدالت روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بھائی گلابت ولد محمد ایاز جاںبحق جبکہ دوسرا بھائی ثناء اللہ ولد محمد ایاز زخمی ہوگیا فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر عمران بھٹی بھی زخمی ہوگیا ۔