شمالی کوریا نے 3 امریکی رہا کر دیئے‘ وطن واپس پہنچ گئے
واشنگٹن (اے ایف پی+نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ٹرمپ نے تصدیق کی ہے شمالی کوریا نے حراست میں لے گئے 3 امریکیوں کو رہا کر دیا اور وہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ہمراہ وطن واپس آ گئے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی قیدیوں کی رہائی سے شمالی کوریتن سربراہ کو سراہتے ہیں۔ شمالی کوریا کے معاملے پر چین بہت مددگار ثابت ہوا۔ قیدیوں کی رہائی پر جنوبی کورین سربراہ سے بھی بات کی۔ شمالی کوریا سے سنجیدہ اور اہم رابطے جاری ہیں۔ شمالی کورین سربراہ سے ملاقات کا مقام 3 روز میں بتا دیں گے۔