حکمران نئے صوبوں کے قیام سے کیوں خوفزدہ ہیں‘ مہاجر موومنٹ
کراچی (خصوصی رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے سیکریٹری مالیات تنویر قریشی نے کہا کہ شہر قائد میںقائم ہونے والے امن کیلئے سیکورٹی اداروں کی قربانیاں اور جہدوجہد مثالی ہے،جنہیں کسی طور نذر انداز اور فراموش نہیں کیا جاسکتا،لیکن آج ایک با ر پھرملک ،شہر اور مہاجر قوم کو نقصان پہنچانے والی قوتیں متحرک ہوچکی ہیں ،جن کا مقصد وطنِ عزیز کو دنیا بھر میں بدنام اور رسوا کرنا ہے۔ تنویر قریشی نے کہا کہ ملک کے معاشی حب کراچی کے امن کو سبوتاژکرنے اور باہر سے لوگوں کو لاکر شہر پر قابض کرنے کا سلسلہ نا صرف مقامی افرادکے حقوق کو غضب کرنے سازش ہے بلکہ مہاجر سیاست کودیوار سے لگانے کی گھناونی کوشش ہے۔